Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ ٹی سی یو 12 پلس کی مکمل تفصیلات لیک‎

ایچ ٹی سی کمپنی یو 12 پلس اسمارٹ فون کو آئندہ ہفتے متعارف کرانے جا رہے ہیں۔فون سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے آگئیں ہیں ۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کو 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔اسمارٹ فون میں پشت پر 12 میگاپکسل اور 16 میگا پکسل کے دو کیمرے جب کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہوں گے۔فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی اور اس کا ٹاک ٹائم 23 گھنٹے سے زائد ہوگا۔ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا اور فون کو آدھے گھنٹے میں پچاس فیصد سے زائد چارج کیا جاسکے گا۔فون کو کالے ، نیلے اور گلابی رنگ میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
 

شیئر: