Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزیدار پائن ایپل کریم کیک بنائیں اپنے کچن میں ‎

اجزاٗ
اسپنج کے لئے۔
انڈے ۔چار عدد
کاسٹر شوگر۔ چار اونس
ونیلا ایسنس۔ ایک چائے کا چمچ
میدہ ۔چار اونس
بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
پائن ایپل ایسنس۔ ایک چائے کا چمچ
فلنگ کے لیے۔
فروٹ سیرپ۔حسب ضرورت
کریم ۔ایک کپ
پائن ایپل۔ ایک ٹن (کٹا ہوا)
فریش کریم ۔گارنش کے لیے
پائن ایپل۔حسب ضرورت
چیری۔ گارنش کے لیے
اسپنج کے لیے : ایک پیالے میں انڈے اور کاسٹر شوگر ڈال کر بیٹ کر لیں، پھر اس میں ونیلا ایسنس، پائن ایپل ایسنس، میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر فولڈ کر لیں۔نو انچ کے گریس پین میں بیٹر ڈال کر بیس سے پچیس منٹ کے لیے ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں اور وائر ریک پر نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔
فلنگ کے لیے :جب کیک ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو درمیان سے کاٹ کر فروٹ سیرپ ڈال دیں اور اسپنج کو گیلا کر لیں۔پھر اس پر کریم اور پائن ایپل ڈال کر دوسرا پیس رکھ دیں۔اب فریش کریم، پائن ایپل رنگ اور چیری کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں .
 

شیئر: