عازمین حج دوسری قسط مقررہ تاریخ تک جمع کرادیں، چیئرمین
پٹنہ ۔۔۔۔بہار حج کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد الیاس عرف سونو بابو نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ حج1439ھ مطابق 2018ء کیلئے عازمین حج موبائل پر میسج کا انتظار کئے بغیر دوسری قسط 23مئی 2018ء تک جمع کرانے کااہتمام کریں۔واضح ہو کہ گرین کٹیگری کے عازمین حج کیلئے 2 لاکھ 77ہزار800روپے اور عزیزیہ کٹیگری کے عازمین حج کیلئے 2 لاکھ 43ہزار650روپے مقرر ہے۔گرین کٹیگری کے عازمین حج کو مزید ایک لاکھ96ہزار800روپے جبکہ عزیزیہ کٹیگری کے عازمین حج کو ایک لاکھ62ہزار650روپے دوسری قسط کی شکل میں ادا کرنا ہوں گے۔شیعہ عازمین حج جنہوں نے اپنی میقات جحفہ منتخب کی ہے انہیں 100ریال یعنی1760روپے اضافی جمع کرنے پڑیں گے لہذا شیعہ عازمین حج کو گرین کٹیگری کی دوسری قسط ایک لاکھ 98ہزار560روپے اور عزیزیہ کٹیگری کیلئے ایک لاکھ 64ہزار410روپے جمع کرناہوںگے۔جن عازمین حج نے قربانی کے کوپن کیلئے آئی ڈی بی کا انتخاب کیا ہے انہیں دوسری قسط کے ساتھ 8ہزار روپے فی کس اضافی رقم ادا کرنی ہوگی۔دوسری قسط کی رقم حج کمیٹی آف انڈیا کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر میں جمع کرائیں ۔ ریاستی حج کمیٹی کے فون نمبر0612-2203315 پر رابطہ کریںیا موبائل نمبر 8271463343(اظہار احمد)، 9693638579(صغیر احمد )، 9097171909(فرحان الحق ) ۔فیکس نمبر: 0612-2201665یا ای میل [email protected]پر رابطہ کرکے ضروری معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔