جنیوا۔۔۔جنیوا میں اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ یو جیان ہوا نے کہا کہ چین کو غزہ کی پٹی میں متعدد ہلاکتوں پر شدید تشویش لاحق ہے۔انہوں نے فریقین بالخصوص اسرائیل پر زور دیا کہ کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔ چینی مندوب نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین غیر امتیازی طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے اور متعلقہ فریقین پر زور دیتا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں فی الفور بند کی جائیں۔