Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پومپیو اور اشرف غنی میں ٹیلی فونک رابطہ،مفاہمتی امن عمل کی حمایت کا اعادہ

واشنگٹن۔۔۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،جس میں امریکہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ہفتہ کو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے محفوظ اور خوشحال افغانستان تعمیر کرنے کے صدر غنی کے عزم کو سراہا اور اس امر کی جانب توجہ دلائی کہ اداروں میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ انتخابات شفاف و قابل اعتماد ہوں اور اِن کا انعقاد بروقت ممکن ہو۔ترجمان نے کہا کہ دونوں نے دہشتگردی کیخلاف لڑائی میں امریکہ اور افغانستان کے مابین ٹھوس تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغان قیادت کے زیر نگرانی امن اور مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

شیئر: