جڑواں بھائی: عادتیں ایک جیسی اورامتحان میں نمبربھی یکساں
ممبئی۔۔۔۔اکثر جڑواں بچے ایک جیسے نظر آتے ہیں اور بسا اوقات عادتیں بھی ملتی جلتی ہوتی ہیں لیکن ممبئی کے رہنے والے جڑواں بھائی روہن اور راہل چیمباک سیرل نے 12ویں جماعت میں یکساں نمبر (96.5فیصد) حاصل کرکے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ذرائع کے مطابق روہن اور راہول ممبئی کے کھار علاقے مے جسودا بین ایم ایل اسکول کے طالب علم ہیں۔ امتحان میں اچھی پوزیشن سے کامیابی پر بیحد خوش ہیں۔ ان کی والدہ سونل چیمباک نے بتایا کہ دونوں بیٹے نہ صرف ایک جیسے ہیں بلکہ ان کی عادتیں بھی ایک ہیں۔دونوں ایک ساتھ بیمار پڑتے ہیں اور ایک ہی وقت پر بھوک لگتی ہے،دونوں بیٹے ساتھ اسکول جاتے ہیں، گھر میں پڑھائی بھی ایک ساتھ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ 12 ویں کلاس کے امتحان میں ایک جیسے نمبر آنے پر حیران ہیں۔واضح ہو کہ بھارتیہ اسکول سرٹیفکیٹ امتحان کونسل ( سی آئی ایس سی ای ) نے گزشتہ روز 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھاجس میں لڑکیوں نے لڑکوں پر فوقیت حاصل کی۔ 12ویں جماعت میں 49طلباء نے 99فیصد نمبر حاصل کئے جبکہ 10ویں جماعت میں 15طلبہ نے 99فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔