Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر: 3ہزار غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی

پنے۔۔۔۔چیرٹی کمشنر شیو کمار دگے کی جانب سے شروع کی گئی مہم کے تحت ریاست کے مختلف مقامات پر اجتماعی شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔گزشتہ ماہ دگے نے مذہبی تنظیموں اور اداروں کے ذمہ داروں سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اجتماعی شادیوں کی تقریبات کا اہتمام کریں۔ان کی اپیل پر تنظیموں کے سربراہوں نے رقم جمع کرکے کسانوں، غریب خاندانوں اورمزدوروں کی تقریباً 3ہزار بیٹے بیٹیوں کی اجتماعی شادی کرائی۔اس تقریب میں شریک جوڑے نے بتایا کہ جب ہماری شادی طے ہوئی تو دونوں خاندان والوں کیلئے سب سے اہم مسئلہ شادی کی تقریبات کیلئے رقم اکٹھا کرنا تھا ۔جب ممبئی میں اجتماعی شادی کی تقریب کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں تو ازدواجی بندھن میں بندھ کر خوشحال زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ دگے نے بتایا کہ مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے اور مہاراشٹر کے وزیر سبھاش دیسائی نے ممبئی میں اجتماعی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے اور دولہوں اور دلہنوں کو خوشحال زندگی کی مبارکباد دی ۔
مزید پڑھیں:- - - -جے ڈی ایس کے ریاستی صدر بدھ کو کرناٹک کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھائینگے

شیئر: