Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈن شو ایوارڈ پانچویں بارلیونل میسی کے نام

 
بارسلونا: ہسپانوی کلب بارسلونا کے ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی نے پانچویں مرتبہ یورپیئن گولڈ ن شو ایوارڈ جیت لیا۔ انہیں یہ ایوارڈ لیگ سیز ن میں 34 گول کرنے پر دیا گیا ۔ لیور پول کے مصری فٹبالر محمد صلاح اور ٹوٹنہم ہوٹسپر کے ہیری کین بالترتیب32اور30گول کے ساتھ ان کے مد مقابل تھے ۔گولڈن شو رینکنگ کےلئے میسی کو 68پوائنٹس ملے جبکہ صلاح نے64اور ہیری کین نے60پوائنٹس حاصل کئے۔میسی نے پہلی مرتبہ2010-11ءمیں یہ ایوارڈ جیتا جس کے بعد وہ 2012-13ء اور2013-14ءمیں مسلسل2سال یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں بھی یہ ایوارڈ جیتا اور اب دوسرے سال پھرجیتنے میں کامیاب رہے ۔انہیں خصوصی تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔

شیئر: