Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارشد چائے والے کو کیا ہوگیا؟

 اسلام آباد میں ٹھیلے پر چائے فروخت کرنے والے ارشد خان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ایک تصویر نے ارشد خان کی ایسی قسمت بدلی کہ اشتہارات بھی ملنے لگے اور ماڈلنگ کی آفرز بھی ہونے لگیں۔ اسی طرح ڈراموں میں کام کیلئے بھی اس سے رابطے کئے جانے لگے۔ارشد چائے والا شوبز کی دنیا میں ایسا کھویا کہ مداحوں کی نظروں سے بھی اوجھل ہو گیا اور اب کافی عرصے بعد اس کی تازہ ترین تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے پاکستانیوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے جو اسے دیکھ کر نہ صرف حیران ہیں بلکہ پریشان بھی ہیں کہ آخر اسے کیا ہو گیا ہے۔ارشد چائے والے کی یہ تصویر ایک افطار پارٹی میں شرکت کے موقع پر لی گئی اور جب سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین کی اکثریت نے ایک ہی سوال پوچھا کہ آخر یہ اتنا کمزور کیوں ہو گیا ہے جبکہ ارشد کی قدرتی خوبصورتی جس کے باعث وہ یہاں تک پہنچا، وہ بھی کہیں کھو گئی ہے۔
 

شیئر: