گوگل اور فیس بک پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ
نئی دہلی۔۔۔سوشل میڈیا پر زیاتی سے متعلق جرائم کا وڈیو بلاک کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر جواب داخل کرنے میں ناکام رہنے پر سپریم کورٹ نے گوگل اور فیس بک پر ایک ، ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ جسٹس مدن ڈی لوکر اور یو یو للت پر مشتمل بنچ نے کہا کہ یاہو ، فیس بک آئرلینڈ ، فیس بک انڈیا ، گوگل انڈیا، گوگل انک ، مائیکروسافٹ اور واٹس ایپ نے عدالت کے واضح احکامات کے باوجود اس معاملے میں ہونیوالی پیشرفت کے بارے میں کوئی دستاویزجمع نہیں کرائیں۔ عدالت نے انہیں 15جون تک حلف نامہ دائر کرکے وضاحت طلب کی کہ انہوں ایسے وڈیوز کو روکنے کیلئے کیااقدامات کئے ۔ عدالت نے رقم کو قلیل مدت کیلئے فکس ڈپازٹ کرنے کی ہدایت دی۔