Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرواز میں تاخیرپرمسافروں کو رقم واپس کرنا ہوگی،سنہا

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی حکومت نے ایئر لائنز کی من مانی ختم کرنے کیلئے ایوی ایشن سیکٹرمیں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر ہوا بازی جینت سنہا نے منگل کوفضائی مسافروں کیلئے متعدد سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔آن لائن ٹکٹ کااجرااور سفرکی تاریخوں میں تبدیلی ومنسوخی پررعایت دی جائیگی۔ سنہا نے کہا کہ بکنگ سے24گھنٹے کے اندر ٹکٹ کی منسوخی پر کوئی چارج نہیں دینا ہوگاعلاوہ ازیں سفر کی تاریخ سے96گھنٹے پہلے تک ٹکٹ منسوخ کرنے پر بھی بھی کوئی اضافی چارج ادا نہیں کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایئر لائنز کی غلطی کی وجہ پرواز میں تاخیر ہوتوکمپنی مسافروں کو ہرجانہ ادا کریگی۔ اگر پرواز اگلے دن تک منسوخ ہوتی ہے تو بغیر کسی چارج کے مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرانے کا بندوبست کرنا ہوگا۔ کنیکٹنگ فلائٹ چھوٹ جانے پر بھی کمپنی کو ہرجانہ دینا ہوگا۔پرواز مزید تاخیر ہونے کی حالت میں مسافروں کو ٹکٹ منسوخ کرانے کا حق ہے۔ انہیں ٹکٹ کی پوری رقم واپس دی جائیگی۔اس سلسلے میں کابینہ میں سفارش پیش کی گئی ۔ آئندہ 2ماہ میں کابینہ سے منظوری کے بعداسے نافذ کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -دوست نے ماڈل گرل کے جسم میں چپ نصب کرادی

شیئر: