اسلامی تاریخ میں 6رمضان المبارک کے دوران ہونے والے اہم واقعات پیش خدمت ہیں:
ہجرت نبوی کے پہلے سال رسول اکرم نے سیدنا حمزہ ؓ کی قیادت میں ایک سریہ روانہ کیا۔یہ پہلا سریہ تھا جسے رسول اکرم نے روانہ کیا۔ اسلامی تاریخ میں اسے ’’سریہ سیف البحر‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
عظیم فاتح محمد بن قاسم الثقفی نے 6رمضان المبارک کو سندھ فتح کیا۔ محمد بن قاسم 72ھ کو طائف میں پیدا ہوئے۔ حجاج بن یوسف کے دور میں انہیں فوج کا سپہ سالار مقرر کیا گیا جبکہ اس وقت ان کی عمر17سال تھی۔ 12ہزار افراد پر مشتمل لشکر لے کر انہیں دیبل روانہ کردیا گیا جہاں 7دن تک معرکہ برپا رہا۔ آخر کار محمد بن قاسم نے راجہ داہر پر فتح حاصل کرلی اور سندھ اسلام کا قلمرو بن گیا۔
6رمضان 223ھ کو عباسی خلیفہ معتصم نے عموریہ فتح کیا۔