ایل جی کیو 7 ، کیو 7 پلس اور کیو 7 اے اسمارٹ فون متعارف
ایل جی کمپنی کی جانب سے کیو 7 سیریز کے تین اسمارٹ فون پیش کر دیے گئے ہیں۔ تینوں اسمارٹ فونز میں 5.5 انچ فل ویژن ایل سی ڈی ڈسپلے اور گلاس پروٹیکشن دی گئی ہے۔ تینوں فونز کے فرنٹ پر سپر وائیڈ اینگل کے ساتھ 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔کیو 7 اور کیو 7 اے میں 13 میگاپکسل کا بیک کیمرہ اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔کیو 7 پلس میں 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔تینوں اسمارٹ فونز میں 3000 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری شامل کی گئی ہے۔ تمام فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کریں گے۔ اسمارٹ فونز کو کالے ، نیلے اور وائلٹ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔