Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گیلیکسی جے 4 اسمارٹ فون لانچ‎

سام سنگ کمپنی نے ایک اور افورڈایبل اسمارٹ فون جے 4 متعارف کرادیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.5 انچ سپر امولڈ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور ایکسینوس 7570 پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش اور ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئر آورز کی ہے اوراس کا ٹاک ٹائم 20 گھنٹے سے زائد ہے۔فون کی قیمت 13 ہزار ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: