Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینووو زیڈ 5 میں 4 ٹی بی اسٹوریج دیا جائے گا

لینوو کمپنی کے اسمارٹ فون زیڈ 5 سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔سوشل نیٹورک ویبو کے مطابق اس فون میں 4 ٹی بی سٹوریج دیا جائے گا اور یہ اتنے بڑے اسٹوریج کا حامل دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا ۔ فون میں ایک ملین سے زائد تصاویر ، 2000 ایچ ڈی موویز اور 150000 سے زائد میوزک فائلز کو اسٹور کیا جا سکے گا۔ بڑے اسٹوریج کے علاوہ اس فون میں 95 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا جائے گا اور ڈسپلے پر کوئی نوچ وغیرہ بھی شامل نہیں ہوگا۔ فون کے فرنٹ ڈسپلے پر کوئی ائیرپیس یا سیلفی کیمرہ بھی بظاہر موجود نہیں ہوگا ۔ ممکن ہے کہ فون میں پوپ اپ سیلفی کیمرہ دیا جائے۔ کمپنی اس فون کو جون میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
 

شیئر: