Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی بس سروس نے اعظم گڑھ سے دہلی تک سفر کا دورانیہ 3گھنٹے کم کر دیا

    اعظم گڑھ - - -  - اب دہلی کا سفر آسان ہوگا کیونکہ ٹرین سے پہلے روڈویز کی بسیں یہاں پہنچیں گی۔ بسیں اعظم گڑھ وایا لکھنؤ، علی گڑھ ہوتے دہلی جاتی تھیں، اب آگرہ ایکسپریس وے سے ہوکر جارہی ہیں۔  اس سے کم سے کم 3 گھنٹے کی بچت ہوگی۔ اعظم گڑھ سے آگرہ ایکسپریس وے سے بسیں دہلی جائیں گی  تو فاصلہ کل 827  کلومیٹر ہوگا ۔ دہلی جانے کیلئے روزانہ 18بسوں کو روٹ پرمٹ ملا ہے جبکہ اس سے قبل صرف 6 بسوں کو پرمٹ جاری ہوا تھا۔ اب روزانہ 18بسیں دہلی کیلئے یہاں سے  روانہ ہورہی ہیں۔ اس سے مسافروں کو کافی سہولت ملی ہے۔ روزانہ قریب 360 مسافر دہلی کا سفر کررہے ہیں۔ اعظم گڑھ سے ٹرین 17  گھنٹے میں دہلی پہنچتی ہے جبکہ بسیں اب 14  گھنٹے میں ہی دہلی پہنچ رہی ہیں۔ پہلے بسیں تقریباً  20 گھنٹے میں پہنچتی تھیں۔ دہلی جانے والے مسافروں کی تعداد دیکھ کرمحکمہ نقل و حمل بھی سہولت دینے کیلئے تیار ہے۔ پہلے محکمہ کی  6بسیں دہلی جاتی تھیں۔ اسسٹنٹ علاقائی منیجر للت کمار شریواستو نے بتایا کہ گرمی کی چھٹیوں میں دہلی کیلئے مسافروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس لئے 40 بسوں کا پرمٹ آگرہ ایکسپریس وے کے لئے لیا گیا ہے۔ فی الحال دہلی کیلئے 18 بسیں چل رہی ہیں اس میں اعظم گڑھ ڈپو سے 3، امبیڈکر ڈپو سے دو، دوہری گھاٹ ڈپو سے 3، بلیا ڈپو سے 3، بل تھرا روڈ ڈپو سے دو، شاہ گنج ڈپو سے2بسیں اور مئو ڈپو سے 3 بسیں چلائی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- -  - -قبر مبارک کی منتقلی کی تجویز میں نے نہیں دی، الشبل

شیئر: