Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ماہر کار چور گرفتار، 12 وارداتوں کا اعتراف

ریاض.... ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پیشہ ورماہر کار چور کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں 12 وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو ایک ایسے نامعلوم چور کی تلاش تھی جو انتہائی مہارت سے گاڑیاں چھین کر فرار ہو جاتا تھا ۔ ریجنل پولیس ترجمان نے سبق نیوز کو مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ملزم کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ وہ اپنے شکار کو چن کر اس کا تعاقب کرتا جب وہ ایسے مقام سے گز ررہے ہوتے جو نسبتا سنسان ہوتا تو ملزم اپنی گاڑی سے اپنے شکار کی گاڑی کو ٹکراتا تھا۔ معمولی تصادم پر ڈرائیور گاڑی سے اترکر آتا اسی اثناءملزم کا ساتھی اتر کر دوسری گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو جاتا تھا ۔ ملزم کی وارداتوں کے دوران ایک شخص زخمی بھی ہو گیا تھا جس نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف گاڑیاں چھیننے کے جرم میں چالان کاٹ کر محکمہ تحقیقات و استغاثہ کو پیش کر دیا جہاں اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 
 

شیئر: