جدہ .... جدہ میونسپلٹی کے تحت ام السلم میونسپلٹی نے غیر معیاری مٹھائیاں ضبط کی ہیں۔ ام السلم بلدیہ کا کہناہے کہ اسے اطلاع ملی تھی کہ غیر ملکی کارکن اپنے گھر میں غیر قانونی طور پر عربی مٹھائیاں تیار کرکے مختلف دکانوں میں فروخت کیلئے پیش کررہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چھاپہ مار کر کارکنوں کو گرفتار کیا۔ ان کے مکان سے کنافہ اور بقلاوة 900کلو ضبط کیا گیا اس کے علاوہ 700کلو آٹا اور تیل کے 7کنستر بھی ضبط کئے گئے۔ کارکنوں سے پوچھ گچھ کے بعد 4ریستورانوں پر چھاپہ مارا گیا جہاں غیر معیاری مٹھائیاں فروخت کی جاتی تھیں۔ اسی طرح 14ریستورانوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔