مکہ مکرمہ .... عمرہ سیکیورٹی فورس کے تحت آگاہی اور میڈیا کے ادارے نے عمرہ ادا کرنے والوں کو خصوصی ایس ایم ایس ارسال کرناشروع کردیئے ہیں۔ پیغامات میں معتمرین کو مختلف ہدایات بھی دی جاتی ہیں۔ ادارے کے سربراہ کرنل سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ معتمرین کو بھیجے جانے والے پیغامات میں بنیادی ہدایات ہوتی ہیں جن پر عمل کرکے ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ حرم مکی شریف میں داخلے کے محفوظ راستے کونسے ہیں ، مطاف میں بھیڑ کی صورتحال ہے۔ تراویح کی ادائیگی کا مناسب مقام کونسا ہے اور اس طرح کے دیگر پیغامات ارسال کئے جارہے ہیں۔ ادارے نے معتمرین سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پیغامات پر عمل کریں۔