Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پی ٹی آئی کے_ ارکان

جب سے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے وفاقی وزیر دانیال عزیز کو ٹی وی ٹاک شو میں تھپڑ مارا ہے مسلم لیگی ارکان نے اسکی مذمت کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا ہے۔
فرخ لکھتے ہیں :تھپڑ مارنے کے عمل سے ہی سمجھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی اگر حکومت میں آئی تو کیا حال ہوگا۔ یہ مکمل طور پر ناکام حکومت ہوگی۔ 
غدا راجپوت تحریر کرتی ہیں: اخلاقی کرپشن مسلمان معاشرے کیلئے زیادہ خطرناک ہے۔ 
مہوش ظفر لکھتی ہیں: نعیم الحق شرم کرو !پی ٹی آئی والو شرم کرو! تمہاری سیاست پر ہمیں شرم آتی ہے۔ پی ٹی آئی ایسے لوگوں کا گروپ ہے جو دوسروں کی عزت نہیں کرتا۔ یہ لوگ حکومت کیسے چلائیں گے۔ نعیم الحق کو معافی مانگنا چاہئے۔
فروہ چیمہ لکھتی ہیں: پی ٹی آئی میں ایک سے بڑھ کر ایک غیر مہذب لوگ شامل ہیں۔ 
مبشر لکھتے ہیں :انتہائی قابل مذمت عمل تھا۔ 
صفدر لغاری تحریر کرتے ہیں: عمران خان کے پاس نعیم الحق جیسے لیڈر ہی ہیں۔
ودانہ فاروق ٹویٹ کرتی ہیں: تھپڑ مارنا باعث حیرت نہیں ۔ ظاہر ہے کہ نعیم الحق کو مزید ٹاک شوز میں بلونا چاہئے۔ انہیں اس امر پر غصہ تھا کہ دانیال نے انہیں چور کہا تھا۔ اس قسم کی گفتگو کا رجحان سن کر افسوس اور دکھ ہوا۔
سعید سلیم شیخ لکھتے ہیں :پی ٹی آئی میں آجکل عمران سے قریب تر ہونے کی دوڑ لگی ہوئی ہے او راسکے لیڈروں میں مقابلہ بازی جاری ہے۔
سائرہ شمس کہتی ہیں :نعیم الحق نے دانیال کو تھپڑ مارنے کی جرا¿ت کیسے کی؟ عمران خان کو نوٹس لینا چاہئے اور انہیں معافی مانگنا چاہئے۔
لائبہ شیخ لکھتی ہیں: پی ٹی آئی کے معنی ہیں جہالت۔
رانا ثاقب سعید ٹویٹ کرتے ہیں: دانیال تھپڑ کھانے کے بعد آخر انتظار کیوں کرتے رہے۔ انہوں نے بھی اسی طرح کا عمل کرنا چاہئے تھا۔
********

شیئر: