Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#گرمی کی لہر

            کراچی میں 3دنوں کی شدید گرمی میں اب تک اطلاعات کے مطابق 65افراد ہلاک ہوئے۔ اس خبر پر ملک بھر سے متعدد ٹویٹ کئے گئے۔
            احمد خان ٹویٹ کرتے ہیں کہ کراچی میں کورنگی اور سہراب گوٹھ پر ایدھی کے مردہ خانوں میں جو114نعشیں لائی گئیں۔ ان میں سے 65افراد کی موت لو لگنے سے ہوئی۔
            ودان فاروق لکھتی ہیں کہ کراچی کے غریب عوام لو جھیل رہے ہیں۔ سن کر افسوس ہوا۔مرنیوالوںکے خاندان والوں کو اللہ تعالیٰ صبر دے۔
            مریم لکھتی ہیں کہ دعا ہے کہ رمضان کے آنے والے دن اچھے ہوں۔
            ردا علی کہتی ہیں کہ کراچی میں موسم بہتر ہونے کیلئے دعا کرنی چاہئے۔ صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے۔ اب تو ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ اگر آپ چند منٹ کیلئے دھوپ میں نکلیں تو سن برن اور جلد کے کینسر کا خدشہ ہے۔ بارش کیلئے دعا مانگنی چاہئے۔
            رضا مہدی کہتے ہیں کہ یا اللہ رحم ۔ لو اور شدید گرمی نے 65افراد کی زندگیاں لے لیں۔
            عمر بٹ کا ٹویٹ ہے کہ دوپہر 12بجے سے شام 5بجے تک کہیں آنے جانے سے گریز کریں۔ درجہ حرارت 44رہیگا۔آﺅٹ ڈور کام علی الصباح ہی کرلیں۔ اگر گھر سے باہر جانا ضروری ہو تو پہلے ہی سے سارے حفاظتی انتظامات کرلیں۔ میری بات کو سنجیدگی سے لیں۔
            فاروق لکھتے ہیں کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر گرمی کا توڑ کیا جائے۔ اسے مذاق نہ سمجھیں۔ اپنے گھر کے باہر کم سے کم ایک پودا ضرور لگائیں۔ اللہ تعالیٰ شہر میں بارش برسادے تاکہ گرمی ختم ہو۔
            سید لکھتے ہیں کہ گرمی میں بے زبان جانوروں کا خیال کریں۔ انکے لئے گھر کی بالکونیوں پر پانی رکھ دیں تاکہ یہ پرندے بھی اپنی پیاس بجھاسکیں۔
            ساگر سامی ٹویٹ کرتے ہیں کہ لوگ ہر کام کیلئے حکومت کی طرف دیکھتے ہیں۔ پاکستان کے 60فیصد نوجوان آگے آئیں اور اپنی انا ختم کرتے ہوئے پودے لگائیں۔ مل بیٹھ کر طے کریں کہ اپنے شہر کے لئے کیا کچھ کرسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

                                               

شیئر:

متعلقہ خبریں