Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہو اور پوتے کی ہلاکت ،ساس زیر حراست

  کراچی...کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ایک خاتون اور 3 ماہ کے بچے کی موت کا معمہ حل ہوگیا ۔پولیس نے قتل کے الزام میں ساس اور دیور کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی کالونی کی رہائشی خاتون رمشا نے اپنے بچے کے ہمراہ مبینہ طور پر اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا دی، جس سے دونوں ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس نے تحقیقا ت  کے بعد قتل کے الزام میں مقتولہ کی ساس اور دیور کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوگیا کہ رمشا پر پہلے تشدد کیا گیا پھر عمارت کی ساتویں منزل سے نیچے پھینکا گیا ۔ مقتولہ رمشا کا شوہر دبئی میں ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ خاتون کو گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے قتل کیا گیا۔رمشا کی ڈیڑھ سال قبل رضوان کے اہل خانہ کی مرضی کے بغیر شادی ہوئی تھی ۔

شیئر: