Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹار فٹبالر سالم الدوسری کو پسندیدہ کھلاڑی کا ایوارڈ

’ریاض سیزن کے تحت ارینا تھیٹر میں تقریب کا انعقاد ہوا‘ ( فوٹو: ایکس)
الہلال فٹبال کلب اور سعودی قومی ٹیم کے سٹار فٹبالر سالم الدوسری کو پسندیدہ کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں منعقد ’2025 Joy Awards‘ کی شاندار تقریب کا انعقاد ہوا ہے جس میں متعدد عالمی شخصیات کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ریاض سیزن کے تحت ارینا تھیٹر میں منعقد ہونے والی تقریب میں بین الاقوامی فنکاروں، تخلیق کاروں اور دنیا کے نامور افراد کو اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
 

شیئر: