Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اے بی ڈیویلیئرز‎

اے بی ڈویلیئرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پاکستانی کرکٹرز نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بلے بازی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو سراہا۔
عمر اکمل نے ٹویٹ کیا : دنیائے کرکٹ اے بی ڈویلیئرز کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ ان کا انداز اور کھیل دونوں ہی بہت عمدہ ہیں۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کی ریٹائرمنٹ کی خبر سن کر میں بہت افسردہ ہوں۔ 
وہاب ریاض نے کہا : اے بی ڈیویلیئر ماڈرن کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔میں انہیں ان کے شاندار بین الاقوامی کیریئر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے۔
شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا : اے بی ڈیویلیئرز آپ کو آؤٹ کرنا میرے لیے ایک بڑا چیلنج ہوتا تھا۔میں آپکو بہترین کیرئیر کی مبارکباد دیتا ہوں۔
محمد حفیظ نے کہا : اے بی ڈیویلیرز آپ شاندار اور پروقار کیریئر پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔آپ میدان میں ایک مشکل حریف اور اچھے انسان ہیں۔آپ کے مستقبل کے لئے میری نیک تمنائیں ہیں۔خوش رہیے۔
کامران اکمل نے ٹویٹ کیا : اے بی ڈیویلیئرز آپ کیا ہی بہترین کھلاڑی تھے۔ میرے اور دوسرے بہت سے کرکٹرز کے لیے آپ قابل تقلید مثال ہیں۔آپ کو بہترین کیرئیر کی مبارکباد۔ آپ کی کمی کو محسوس کیا جائے گا۔
عماد وسیم کے مطابق : اے بی ڈیویلیئرز کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔وہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ دنیائے کرکٹ میں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شیئر: