کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کے بعد ٹویٹر صارفین شہر میں ہنگامی بنیادوں پر درخت لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کی گرمی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات سے بچا جا سکے۔
حمنہ نے کہا : جو قوم اپنی مٹی کو تباہ کردے وہ دراصل اپنے کو تباہ کر دیتی ہے۔ جنگلات ہماری سرزمین کے لئے پھیپھڑوں کی حیثیت رکھتے ہیں جو ہوا کو صاف کرتے ہیں اور ہمارے لوگوں کو سانس لینے کے لیے صاف ہوا میسر کرتے ہیں۔
مناہل نے ٹویٹ کیا : ہمیں کراچی کے موسم کے موسم کے بارے میں سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ بہت سے لوگ صرف اس وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے کے موسم بہت گرم تھا اور اس گرمی کو صرف درخت لگا کر ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
عظمیٰ صدیقی نے کہا : کراچی شہر نے اپنی خوبصورتی کھو دی ہے اور یہ شہر دن بدن گرم ہو رہا ہے۔ ہیٹ اسٹروک کے باعث کئی لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ آپ لوگ اس سب کنٹرول کرسکتے ہیں ۔ درخت اگائیے اور لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔ اپنے شہر کو خوبصورت اور بہتر بنائیں۔
مس کیانی نے ٹویٹ کیا : درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ درخت لگا کا نہ صرف کراچی کو محفوظ کر سکتے ہیں بلکہ اس کا ثواب بھی ملے گا۔
حاجی فرقان نے کہا : اگر کراچی کا ہر فرد اپنے حصے کا ایک درخت لگائے تو ہمیں آلودگی سے پاک آب و ہوا میسر آسکتی ہے۔
حذیفہ مغل نے ٹویٹ کیا : ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے اور اس کام کے لیے ہمیں خود کھڑا ہونا چاہیے اس سے قبل کے بہت دیر ہو جائے۔
اسامہ قادری کے مطابق : درختوں کی کمی کراچی میں ہیٹ سٹروک کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اس سخت موسم سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہمیں درخت اگانا ہوں گے۔