میکونو طوفان: محکمہ شہری دفاع ریاض کا ہنگامی اجلاس
ریاض: محکمہ شہری دفاع ریاض نے میکونو طوفان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں ریجن کے جنوبی علاقوں میں ممکنہ تدابیر اختیار کرنے پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں طے ہوا کہ محکمہ شہری دفاع ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنائے گا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں۔ امدادی کارروائیوں کے لئے افرادی قوت کے علاوہ وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔