معین علی کو جگہ اسپنر ڈوم بیس کیلئے ٹیسٹ کیپ
لندن:انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اس میچ کے لئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ، فاسٹ بولر راحت علی کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا۔ دوسری جانب انگلینڈ نے ٹیم کے آل راونڈر معین علی کی جگہ نوجوان اسپنر ڈوم بیس کو ٹیسٹ کیپ دی ہے۔پاکستان کی ٹیم میں سرفرازاحمد (کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم میں جو ئے روٹ (کپتان)، ایلسٹر کْک، مارک اسٹومین، ڈیوڈ ملان، جونی بیئر اسٹو، بین اسٹوکس، جوز بٹلر، مارک ووڈ، ڈوم بیس، اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔