Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹر وے ایم فائیو ملتان شجاع آباد سیکشن کا افتتاح

  ملتان ... وزیر اعظم شاہد خاقان عبا سی نے ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو کے ملتان شجاع آباد سیکشن کا افتتاح کردیا۔ 394 کلومیٹر طویل ملتان سکھر موٹر وے سی پیک کے تحت 294 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جارہی ہے۔یہ 1156 کلومیٹر طویل کراچی لاہور موٹر وے کاحصہ ہے۔ 6 رویہ موٹروے سکھرسے شروع ہو کر گھوٹکی ،رحیم یارخان،صادق آباد اور بہاولپور سے گزرنے کے بعدملتان تک جائے گی۔ شجاع آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ ملک سیاسی عمل اور جمہوریت کے ذریعے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ جمہوری نظام میں حتمی فیصلہ عوام ہی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات اس سال جولائی میں ہوںگے۔ عوام کیلئے سیاسی جماعتوں میں سے انتخاب مشکل نہیں کیونکہ انہوں نے متعلقہ صوبوں میں تمام جماعتوں کی کارکردگی دیکھی ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک کے کونے کونے میں اربوں روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل کئے ہیں۔ ن لیگ مسائل کے باوجود شائستگی ، ترقی اور عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔بعد ازاں وزیراعظم نے راجن پور میں کوٹ مٹھن کے علاقے میں دریائے سندھ پر بے نظیر بھٹو پل کا افتتاح کیا۔ یہ پل دریا ئے سندھ پرواقع تاریخی شہروں کوٹ مٹھن اور ظاہر پیر کو ایک دوسرے سے ملائے گا ۔
مزید پڑھیں: ڈمپر کی ٹکر اور ٹرالر الٹنے سے9ہلاکتیں

شیئر: