احسن خان جعلی فیس بک اکاﺅنٹس سے پریشان
معروف اداکار احسن خان کو جعلی فیس بک اکاﺅنٹس نے پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار احسن خان کا فیس بک اکاﺅنٹ نامعلوم افراد نے ہیک کر لیا تھا جس کے بعد انکے متعدد جعلی فیس بک اکاﺅنٹس سامنے آرہے ہیں۔ اس کے باعث احسن خان ذہنی طور پر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک اس بارے میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ کو درخواست نہیں دی۔