واشنگٹن۔۔۔امریکی شہر اوکلوہاما میں ایک پستول بردار شخص نے ایک ریستوران میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔ واقعے میں ریستوران میں موجود 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مسلح شخص کو ایک دوسرے شہری نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے میں 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اور انکی جان خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد یہ حملہ آور ریستوران سے نکلا تو ہینڈ گن کے حامل ایک دوسرے شہری نے اسے نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے محرکات جاننے کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے۔