Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیمار جونیئر کا فیفا ورلڈ کپ کیلئے فٹنس ٹیسٹ


ریوڈی جنیرو:برازیل کے قومی فٹبالر عالمی شہرت یافتہ نیمار جونیئر گزشتہ دنوں میچ کے دوران ٹخنہ زخمی ہونے کے بعد کھیل سے باہر تھے۔ وہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق مکمل فٹنس کے بغیر نہیں کھیل سکتے۔گزشتہ روز نیمار جونیئر نے فٹنس ٹیسٹ دیدیا ہے اور یہ ٹیسٹ پاس کرنے پر اسٹارفٹبالر کو ورلڈکپ کیلئے ٹریننگ کیمپ میں شامل کیا جائیگا۔ برازیلی سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر انجری سے نجات کے بعد برازیل کے ورلڈ کپ ا سکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے پہنچ گئے اور فٹنس ٹیسٹ دے دیا۔ نیمار کو ورلڈ کپ کیلئے برازیلین اسکواڈ میں مشروط طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹار کھلاڑی کے میڈیکل اور فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں انہیں ورلڈکپ کیلئے ٹریننگ کیمپ میں شامل کیا جائیگا۔ نیمار انجری سے نجات پانے کے بعد بظاہر مکمل فٹ نظر آتے ہیں تاہم اصل صورتحال ان کے گزشتہ روز لئے گئے فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیگی۔

شیئر: