Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک کر زخمی کردیا

سہارنپور۔۔۔۔اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں گھریلو جھگڑے کے سبب میکے میں رہ رہی بیوی پر شوہر نے تیزاب پھینک دیاجس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ پولیس کے مطابق سبدل پور کی رہنے والے انیسہ کی شادی 7ماہ قبل سرساوا کے رہنے والے حسن کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے چند ماہ بعد سے دونوں کے مابین نااتفاقی پیدا ہوگئی۔ گزشتہ دنوں شوہر نے اسے زدوکوب کرکے گھر سے نکال دیا ۔ وہ اپنے میکے سبدل پور چلی گئی۔ گزشتہ شب حسن اپنے والد اور بعض رشتہ داروں کے ہمراہ اپنے سسرال پہنچا جہاں بیوی اور اسکے گھروالوں سے مصالحت کی کوششیں جاری تھیں۔ اسی دوران کسی بات پر بحث شروع ہوگئی جس سے طیش میں آکر حسن تیزاب سے بھری بوتل انیسہ پر پھینک کر فرار ہوگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا ۔ انیسہ کی والدہ نے قطب شیخ پولیس اسٹیشن میں حسن کیخلاف ایف آئی آردرج کرائی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد حسن کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -بس ڈرائیور کے بیٹے کی 12ویں کے امتحان میں پہلی پوزیشن

شیئر: