Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں انٹرویو سے قبل ملازمت کی پیشکش کا رجحان

 ٹوکیو..... جاپان میں کالج اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 40فیصد سے زائد طلباءمختلف کمپنیوں کی جانب سے پہلے ہی ملازمت کی پیشکش کردی ہے جو ممکنہ طور پر آئندہ سال مارچ میں فارغ التحصیل ہوں گے۔ جاپان میں کئے گئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں باضابطہ انٹرویو سے قبل ہی ملازمت کی پیشکش کا رجحان پایا جارہا ہے جبکہ کاروباری فیڈریشن نے اپنی رکن کمپنیوں کیلئے بھرتی سے متعلق کچھ ضوابط ترتیب دیئے ہیں جن کے مطابق کمپنیاں ملازمت کے خواہشمند طلباءسے انٹرویو کا سلسلہ جون سے شروع کرسکتی ہیں۔ ان قوانین و ضوابط کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ طلباءتلاش روزگار پر حد سے زیادہ وقت صرف کرنے کے بجائے اپنی تعلیم پر زیادہ توجہ دیں تاہم خلاف ورزی کی سزا نہ ہونے کے باعث بہت سی کمپنیاں ان ضوابط کو نظر انداز کرنے لگی ہیں۔

شیئر: