لندن ..... جانوروں کو بھی بقائے باہمی کا کتنا خیال رہتا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسان کسی دوسرے انسان کو دیکھ کر حتی الامکان اسکی مدد کی کوشش کرتا ہے یا کرنا چاہتا ہے۔ اسی طرح دیگر جانور چرند و پرند اپنے جیسے جانوروں کی حفاظت کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ یہی کچھ یہاں کچرے اور کیچڑ سے بھری ندی میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک راج ہنس پانی میں ڈوب رہا تھا اور دوسرا راج ہنس اسے بچانے کیلئے سر توڑ کوشش کررہا تھا۔ ڈوبنے والا راج ہنس گلے تک پانی اور کیچڑ میں ڈوبا ہوا تھا اور کیچڑ سے آلودہ پانی گلے میں آجانے سے اسکی آوازبھی بند ہوچکی تھی۔ ہزار کوشش کے باوجود شاید یہ ہمدرد راج ہنس دوسرے ڈوبنے والے راج ہنس کو نہیں بچا سکے اور وہ اسی طرح مر گئی تاہم جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ مرنے والی راج ہنس کو دوسری نے آخری دم تک بچانے کی بھرپورکوشش کی۔ جاری ہونے والی وڈیو میں گریمسی ندی میں چاروں جانب گندگی صاف نظرآ تی ہے۔ درخت کے پتے، جھاڑیاں اور دیگر چیزیں ہر طرف پھیلی ہوئی ہیں جس سے بطخوں کا پانی میں چلنا دو بھر ہوگیا ہے