Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویب سائٹ کی خرابی سے کوئی بھی آپ کا سراغ لگاسکتا ہے

 میلورن .... ایک مقامی سائنسدان نے فون ٹریک کرنے والی سروس میں پریشان کن خرابی کا سراغ لگایا ہے او رکہا ہے کہ لوکیشن اسمارٹ نامی یہ سروس میں اتنے نقائص ہیں کہ اسکی مدد سے کوئی بھی شخص آپ کا سراغ لگاسکتا ہے اور آپ کے انتہائی قریب پہنچ سکتا ہے۔ محقق نے اپنے اس دعوے کی تصدیق کیلئے ایک نمائش بھی کی جس میں ایک کیڑے کو ”فاعل“ کے طور پر استعمال کیا گیا اور آواز سنتے ہی یہ کیڑا فون کے بالکل قریب پہنچ گیا۔ اب جو خامی سامنے آئی ہے وہ بظاہر جتنی بھی چھوٹی لگے مگر اس اعتبار سے بہت بڑی اور ہولناک ہے کہ ہمیں انداز ہ ہوگیا ہے کہ کس طرح بڑی بڑی وائرلیس کمپنیاں ہمارے ذاتی اعدادوشمار اور ہمارے بارے میں معلومات کو بڑی خاموشی سے فروخت کردیتی ہیں اور کرسکتی ہیں۔ سائنسدان نے اپنی ایجاد کردہ سروس کو لوکیشن اسمارٹ کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وہ شخص اے ٹی اینڈ ٹی او رٹی موبائل اور ویریزون فون استعمال کرتا ہے۔ اس قسم کے خطرات اسے لاحق ہوتے ہیں کہ اسکی ساری معلومات چرا لی جائیں۔ نقص کا سراغ کارنیگی یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ایک طالب علم نے اپنے پروجیکٹ پر کام کے دوران لگایا۔

                                     

شیئر: