واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریاکے رہنما کے دورہ چین کے بعد شمالی کوریا کے لہجے میں تبدیلی آئی ہے اور اسی وجہ سے امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کی ملاقات منسوخ ہوئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بھی حالات میں تبدیلی چاہتا ہے لیکن اچانک کچھ واقعات پیش آئے جن کے باعث اس کا موقف مزید سخت ہوگیا۔دوسری جانب نیٹو کے حکام نے بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کے دورہ چین کے بعد سے کم جونگ اَن کے روئیے میں تبدیلی آئی ہے اور نیٹو اس صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے۔