آنکھوں کی سوجن اور خارش دور بھگائیں
آلو صرف صحت کے لیے ہی مفید نہیں بلکہ اس کے بے پناہ غذائی اجزا کی بدولت اسے جلد کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے ۔ چہرے پر سے چھائیوں اور سیاہ نشانات کے خاتمے کے لئے آلو کا رس مفید ثابت ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ یہ آنکھوں کے امراض مثلاً آنکھوں میں خارش ، سوجن اور آنکھوں کی سرخی دور کرنے میں بھی مددگار ہے ۔ آلو کا چھلکا اتار کا اسکو باریک گول سلائس کی شکل میں کاٹ لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔ کچھ دیر بعد یہ ٹھنڈے سلائس آنکھوں پر رکھیں اور آنکھیں بند کر کے لیٹ جائیں ۔ آلو کی ٹھنڈک آپ کے مزاج اور آنکھوں دونوں پر خوشگوار اثرات مرتب کرے گی اور اس سے آنکھوں کی تکالیف کا بھی خاتمہ ہو جائے گا ۔ دن میں دو سے تین بار یہ عمل کرنے سے آنکھیں روشن ، چمکدار اور خوبصورت دکھائی دیں گی اور آنکھوں کی سوجن اور خارش سے مکمل نجات مل جائیگی ۔