Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کو ٹھنڈک پہنچانے اور جلن دور کرنے کے لیے یہ ماسک آزمائیں ‎

موسم کی شدت   جلد کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے ۔ کچھ لوگوں کی جلد پر گرمی کے موسم میں خارش ہونے لگتی ہے اور چہرے اور جسم پر دانے نکل آتے ہیں ۔ سورج کی تیز شعاؤں کے باعث جلد جھلس جاتی ہے اور چہرے پر جلن بھی محسوس ہوتی ہے ۔ ایسے میں جلد ایسے ماسک کا تقاضہ کرتی ہے جو جلد کو ٹھنڈک پہنچا سکے اور جلن اور گرمی کو دور کرسکے ۔
ایک چمچ ملتانی مٹی ، 8 سے 10 پتے پودینہ ، ایک چمچ پسے بادام اور آدھا چمچ کافور لے کر ان تمام چیزوں کو اچھی طرح پیس لیں اور اس میں حسب ضرورت عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنالیں ۔ اس پیسٹ کو ماسک کی طرح چہرے پر لگائیں اور جب سوکھنے لگے تو چہرہ دھو لیں ۔ اس ماسک کے لگانے سے جلد پر ٹھنڈک سی محسوس ہوگی اور جلن میں نمایاں کمی واقع ہو گی . 

شیئر: