Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ منہ سے آنے والی بدبو سے پریشان ہیں ؟ ‎

 
دوران گفتگو منہ سے بدبو کا آنا سخت شرمندگی کا باعث بنتا ہے ۔ اکثر افراد اس مسئلے سے نجات حاصل کرنے کے لیے ظاہری علامات کے پیش نظر علاج کرتے رہتے ہیں ۔ لیکن درحقیقت منہ سے ہمک آنے کی وجہ معدے میں گلی سڑی رطوبتوں کا جمع ہونا ہے ۔ اس صورتحال میں ماؤتھ واش ، ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے یا صرف برش کرنے سے منہ کی بدبو دور نہیں ہوتی ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ معدے اور آنتوں سے فاضل رطوبتوں کے اخراج کو ممکن بنایا جائے ۔ سونف ، ایک چٹکی سفید زیرہ اور ایک عدد چھوٹی الائچی ایک کپ پانی میں پکاکر قہوہ بنا لیں اور کھانے کے بعد اس قہوے کا استعمال کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے اطریفل زمانی ایک چمچ نیم گرم پانی میں حل کرکے استعمال کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ چاول ، چکنائیوں ، مٹھائی ، فاسٹ فوڈ ، کولڈرنگ ، بیکری مصنوعات اور تلی ہوئی اور بھنی ہوئی ثقیل غذاؤں سے اجتناب کریں ۔ روزانہ باقاعدگی سے شیشم کی مسواک کریں اور چھوٹی الائچی گاہے بگاہے منہ میں رکھ کر چباتے رہیں ۔ تین سے پانچ ہفتوں کے متواتر استعمال اور پرہیز سے منہ کی بد بو سے مکمل نجات مل جائے گی ۔
 
 

شیئر: