Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخی پیڈل اسٹیمر آئرش سمندر سے گزرتے ہوئے ڈوب گیا

 ساؤتھ  اسٹیک، اینگلسی ویلز ..... یہاں ایک تاریخی پیڈل اسٹیمر گلوسسٹر شائر کی گودی سے  شمالی آئرلینڈ کے لئے روانہ ہوا مگر ساؤتھ اسٹیک سے صرف 10میل دور گیا تھا کہ اس کے اندر پانی داخل ہونا شروع ہوگیا۔ لوگ  بالخصوص علاقے کے کوسٹ گارڈ ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے آگے بڑھے مگر یہ  پیڈل اسٹیمر جسے  سائیکل کی طرح پیڈ ل کی مدد سے چلایا جاتا ہے دیکھتے ہی دیکھتے ڈوب گیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ اسٹیمر اپنے  نئے گاہک کے پاس جاتے ہوئے حادثے سے  دوچارہوا۔ نئے گاہک نے جس کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے اسے خریدنے کیلئے 2لاکھ45ہزار پونڈ کی پیشکش کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اس پیڈل اسٹیمر کو خطیر رقم خرچ کرکے نئی شکل و صورت دی گئی تھی اور آراستہ کیاگیا تھا۔ حادثہ  دن کے 2بجکر 20منٹ پر پیش آیا  مگر کوسٹ گارڈز اسے  ڈوبنے سے بچانے میں اس لئے بھی ناکام ہوئے کہ انکے پاس ایسی کوئی چیز نہیں تھی کہ جس سے  وہ اس اسٹیمر کو ڈوبنے سے بچاتے ۔ اطمینان  کی بات یہ ہے کہ کشتی ڈوبنے سے نہ  تو پانی آلودہ ہوا اور  نہ ہی کوئی ہلاک و زخمی ہوا۔ کوسٹ گارڈ  سروسز کے ترجمان کا کہناہے کہ انہیں کشتی ڈوبنے کے بعد مدد کی  غرض سے فون موصول ہوا تھا جس پر عمل کرنے میں دیر لگ گئی اور اسکا بڑا  حصہ ڈوب گیا۔ بعد میں کوسٹ گارڈ اور دیگر لوگوں نے  مل کر اس پیڈل اسٹیمر کو پانی سے نکال کر ساحل پر لائے تو پتہ چلا کہ اسٹیمر کی لمبائی 36میٹر تھی اور  جب  یہ اپنے سفر پر روانہ ہوئی تب  ہی اس میں کچھ خامیاں تھیں۔ اب تک یہ معلوم نہیں  ہوسکا کہ جس  خریدار نے  اس رقم کی پیشکش کی تھی وہ اب اسے خریدنے کا  ارادہ رکھتا ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - فارم سے بھاگی ہوئی 100گایوں نے لوگوں کا سکون برباد کردیا

شیئر: