Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ : سیاح بچی کی محبت نے ہاتھی کے بچے کو گرویدہ بنالیا

    پھیچا بن، شمالی تھائی لینڈ...... تھائی لینڈ کے علاقے پھیچا بن  کے ایک وائلڈ لائف پارک میں سیاحت کیلئے آئی ہوئی ایک بچی کو ہاتھی کے بچے سے دوستانہ برتائو اور شفقت اس وقت مہنگی پڑ گئی جب ہاتھی کے بچے نے اس محبت کو اپنے دل سے لگالیا اور پھر سیاح بچی کا گرویدہ ہوگیا۔ حد یہ کہ جب بچی نے وہاں سے جانا چاہا تو ہاتھی کے بچے نے اپنی سونڈ اس کے گرد لپیٹ کر اسے روکنے کی کوشش کی۔یہ واقعہ جین ہائٹ نامی سیاح بچی کیساتھ پیش آیا ہے جو تھوڑی دیر تک اس ہاتھی بچے کی پیٹھ پرسواری کرچکی تھی۔ ہاتھیوں سے محبت کی ترغیب دینے والے  ادارے کے سربراہ اورجنگلی حیاتیات کے بارے میں کتابیں اور مضامین لکھنے والے مصنف  نے موقع کی وڈیو اتار کر جاری کردی ہے۔  جاری ہونے والی وڈیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والی جین ہائٹ ہاتھی کے بچے سمیت زمین پر گری نظر آرہی ہے اور یہ سب اسی کوشش کا نتیجہ  ہے جو ہاتھی کا بچہ اسے روکنے کیلئے کررہا تھا اور دوسری جانب پارک کا گائیڈ ہاتھی کے بچے کو پکڑ رہا تھا۔ تصویر اور اس حوالے سے جاری ہونے والی خبر کے بھیجنے والے مسٹر میکری دن بھر اس علاقے میں ہاتھیوں پر بچوں کی سواری اور انکے لطف اندوز ہونے کے بارے میں تصاویر اتارتے رہے تھے۔ جاری ہونے والی وڈیو کا آغاز  اس طرح ہوتا ہے کہ شروع میں  ہاتھی کے بچے نے جین ہائٹ کی گود میں اپنا سر رکھا تھا جسے وہ پیار سے سہلا رہی تھی۔ کچھ دیر ہاتھی کے بچے سے پیار جتانے کے بعد جب بچی نے وہاں سے اٹھ کر جانا چاہا تو ہاتھی نے سونڈ بڑھا کر اسے روکنے کی کوشش کی شاید وہ مزید محبت اور پیار کا بھوکا تھا۔ کئی بار اس نے لڑکی کی ٹانگ میں اپنی سونڈ پھنسا کر کچھ دیر اور اسے یہاں رہنے پر آمادہ کیا۔ پھر اظہار محبت کیلئے سیاح لڑکی کے گلے میں بھی اس نے سونڈ ڈال دی جس کے بعد لڑکی کے بے اختیار قہقہے نکل گئے۔
مزید پڑھیں:- - -  -انسانوں کی تعداد تمام جانداروں کے صرف ایک فیصد ہے

شیئر: