مکہ مکرمہ ..... 70سالہ مصری معتمر مصطفی عبدالحلیم نے پہلا عمرہ کرلیا۔ 90روز قبل خواب دیکھا تھا کہ وہ خانہ کعبہ میں نماز ادا کررہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حرم شریف کی حاضری کی سعادت بخش کر خواب شرمندہ تعبیر کردیا۔ مصطفی کا کہناہے کہ اہلیہ کی وفات پر 15ہزار پونڈ ترکے میں ملے تھے۔ باقی رقم پنشن سے نکال کر ڈالی اور ارض مقدس آگیا۔