مراکش میں فیلڈ اسپتال کا قیام
رباط..... مراکش کے فرمانروا شاہ محمد السادس نے غزہ پٹی میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا حکم جاری کردیا۔ یہ اسپتال مراکش کی فوج قائم کرے گی۔ غزہ میں حالیہ ایام کے دوران اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں کا علاج مذکورہ اسپتال میں کیا جائے گا۔