الحدیدہ میں میزائل حملے، 39 حوثی باغی مارے گئے
صنعا ..... یمن میں عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ گورنری میں التحیتا ڈائریکٹوریٹ میں میزائل حملوں سے حوثی باغیوں کی ایک درجن فوجی گاڑیاں اور بھاری مقدار میں اسلحہ تباہ کردیاجبکہ گاڑیوں پر سوار 39 حوثی باغی مارے گئے۔ اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹرکی مدد سے حوثیوں کی گاڑیوں پر 13 میزائل داغے گئے جسکے نتیجے میں کم سے کم 12 گاڑیاں مکمل طورپر تباہ اوران پر سوار 39 باغی ہلاک ہوگئے۔