زنانہ لوازمات کی دکانوں پر 137 ہزار چھاپے
ریاض.... سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کے تفتیشی افسران نے ملک کے مختلف علاقوں میں زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں پر ایک لاکھ 37 ہزار چھاپے مارے ۔ ان کا مقصد زنانہ لوازمات کی دکانوں پر سعودی خواتین کی تقرری کے فیصلے کو یقینی بنانا تھا۔ سعودی حکومت یہ پابندی کئے ہوئے ہے کہ زنانہ لوازمات کی دکانوں پر صرف سعودی خواتین ہی کام کرسکتی ہیں ، کسی بھی غیر ملکی خاتون یا سعودی و غیر ملکی مرد کو اس کی اجازت نہیں۔