Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیڈنگلے ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، اسٹون مین ڈراپ

لندن:انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے لارڈز ٹیسٹ کے ناکام اوپنر مارک اسٹون مین کو ڈراپ کردیا ہے باقی ٹیم وہی ہوگی جسے پاکستان نے 9وکٹوں سے شکست کا مزا چکھایا ہے۔ اسٹونمین کافی عرصے سے خراب فارم کا شکار ہیں لارڈز ٹیسٹ میں بھی وہ توقعات پر پورا نہیں اترسکے ان کی جگہ کیٹن جیننگز کو کھیلنے کا موقع دیا جا رہا ہے ۔ انگلش ٹیم لارڈز میں بڑی شکست کے بعد اب سیریز برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کرے گی۔دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہونے والا ہے ۔25 سالہ کیٹن جیننگزنے اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ہند کے خلاف ممبئی میں سنچری اسکور کی تھی اس کے بعد وہ گزشتہ سیزن کے درمیان میں ٹیم اپنی جگہ کھو بیٹھے تھے۔ کیٹن اس وقت کاﺅنٹی سیزن کے کامیاب بیٹسمینوں میں سے ہے اور 600سے زائد رنز بنا چکا ہے۔ لارڈز ٹیسٹ میں سابق کپتان ایلسٹر کک کے ساتھ اوپن کرنے والے مارک اسٹومن دونوں اننگز میں عدم اعتماد کا شکار نظر آئے اور آسانی سے پاکستانی بولرز کا شکار بن گئے تھے۔چیف سلیکٹر ایڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ کیٹن جیننگز نے ٹیسٹ کرکٹ میں پر اعتماد آغاز کیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت دیا جبکہ فارم کھونے کے باوجود اس نے ہمت نہیں ہاری اور ہمارا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔ امید ہے کہ مہمان ٹیم کے خلاف اس کی کارکردگی ہماری توقعات کے مطابق ہوگی۔ ایڈ اسمتھ نے ٹیم میں ایک اور تبدیلی کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ مارک وڈ کی جگہ کرس ووکس کو لایا جا سکتا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

شیئر: