Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخی ٹیسٹ :ایک میچ 12 کیپ دی گئیں

 
ڈبلن:آئر لینڈ میں میزبان ٹیم کی تاریخ کا پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 2کھلاڑیوں جبکہ آئر لینڈ کی پوری ٹیم کو ٹیسٹ کیپس پہنائی گئیں۔ ڈبلن کے مالاہائیڈ گراﺅنڈ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اوپنر امام الحق اور آل راﺅنڈر فہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ دی۔ دونوں نوجوان کھلاڑی پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ آئرلینڈ کی پوری ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہی ہے یوں اس کے تمام کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپس دی گئیں۔ آئرش ٹیم میں ایڈ جوائس اور بوائڈ ایسے کھلاڑی ہیں جو 2ممالک کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ دونوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی جانب سے بھی ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔

شیئر: