Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح سے مصری صدر کا اظہار یکجہتی

 
قاہرہ:مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے فٹبالر محمد صلاح سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے ان کی جلد صحت یابی اور فٹ ہونے کی امید ظاہر کی۔ انہوںنے عربی میں ٹویٹ کی کہ’ میری نیک تمنائیں مصر کے چیمپیئن محمد صلاح کے ساتھ ہیں وہ جلد اور تیزی سے صحت یاب ہو ں گے۔ امید کرتا ہوں کہ وہ گراونڈ میں جلد واپس آئیں گے مصر کے چمکتے ستارے رہیں گے۔ وزیر کھیل نے ٹویٹ کی کہ مصر اورلیورپول کے سپر اسٹار صحت مند ہو کر آئندہ ماہ روس میں ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ میں مصر کی نمائندگی کریں گے۔

شیئر: