Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

Ballon d'Or:محمد صلاح، رونالڈو اور میسی کے حریف بن گئے

لیور پول : سیزن کے تمام مقابلوں میں اپنے کلب لیور پول کیلئے 44گول کرکے محمد صلاح اب عالمی سطح پر سال کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈ’’Ballon d'Or‘‘ کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے۔ صلاح نے پریمیئر لیگ میں 32اور چیمپیئنز لیگ میں10گول کئے ہیں، اس حوالے سے وہ اس ایوارڈ کیلئے بارسلونا کے لیونل میسی اور رئیل میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو سے بھی آگے ہیں۔ میسی نے اس سیزن میں40جبکہ رونالڈو نے 42گول کئے ہیں ۔ رونالڈو اس وقت بیلون ڈی اور کے مالک ہیں ۔ صلاح اور رونالڈو کے درمیان چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں بھی مقابلہ ہونے والا ہے، دونوں اپنے گول کی تعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اگر لیور پول نے یورپ کا یہ سب سے بڑا ٹائٹل جیت لیا تو یقینی طور پر یہ ایوارڈ بھی محمد صلاح کو مل جائے گا جن کے کھیل نے کلب کو اس ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی دلائی تھی۔ صلاح اس سیزن میں سے پروفیشنل فٹبالرز ایسو سی ایشن، فٹبال رائٹرز ز ایسوسی ایشن اور پریمیئر لیگ کی جانب سے بھی سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر کے اس سیزن میں دنیا کے 2صف اول کے فٹبالرز کے حریف بن چکے ہیں۔

شیئر: