یوم تکبیر تاریخ کا روشن دن ہے، عدنان اقبال بٹ
ذکاء اللہ محسن۔ ریاض
اوورسیرز پنجاب ایڈوائزری کونسل کے رکن عدنان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر کی اہمیت ہر وہ شخص سمجھ سکتا ہے جس نے پاکستان کی آزادی کے لئے جدوجہد کی، جس نے قربانی دیکر آزاد ملک کی فضاوں میں سانس لی اور ہر وہ شخص یوم تکبیر کے دن کو اپنی فتح کا دن قرار دیتا ہے جو پاکستان کی محبت کا جذبہ اپنے دل میں رکھتا ہے۔ 28 مئی کا دن ہماری تاریخ کا ایسا روشن دن ہے جس میں پوری قوم سرخرو ہوئی اور ہمارے ہمسائے کو بھی پتا چل گیا کہ خطے میں طاقت کے زور پر وہ کبھی اپنی اجارہ داری قائم نہیں کر سکتا۔ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے۔ اس نے ہمیشہ امن کے لئے آواز بلند کی ہے۔ ہند کے 3 ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کی جانب سے 5 ایٹمی دھماکے اس بات کی گواہی تھے کہ پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑنا بخوبی جانتا ہے ۔ خطے میں طاقت کا توازن بھی برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت تھی۔